
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کو آ پ مجرم کہتے ہو ان کو مجرم ثابت
کرنےکیلئے تم نے جو گھنائونا کھیل کھیلا ،اس کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ۔
مریم نواز نے احتساب عدالت کے سمن موصول ہونے کی خبر کاعکس ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع سے خبر یں کیا لیک کرواتے ہو؟سامنے آکر بات کیا کرو۔ہاں مجھے موصول ہوگیا ہے ،شکریہ۔اب بلیک میلنگ کے ذریعے ججز کو ہراساں کرکے من پسند فیصلے لینے اور سلیکٹڈ کیلئےراستہ صاف کرنے والے نیب کورٹ میں ملاقات ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ انشاء اﷲ یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ ہے نہیں اس لئے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہوچکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے اس لئے چلے گا نہیں ۔
ٹویٹ میں مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ چینل کی نشریات صرف اس معاہدے پر بحال کی گئیں کہ وہ مریم نواز کا انٹریو نشر نہیں کریں گے۔.



















