شہباز شریف کیخلاف شواہد ہیں،برطانوی صحافی ڈٹ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ویڈ روز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے

بارے میں اپنی اسٹوری پر قائم ہوں، بینک ٹرانزکشن اور دیگر دستاویزات بھی ہیں۔

پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ روز نے کہاکہ شہباز شریف کی کرپشن کے بارے میں میرے پاس ٹھوس ثبوت ہیں ، اگر شہباز شریف قانونی چارہ جوئی کریں تو میں دفاع کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس مصدقہ ریکارڈ کی دستاویزات ہیں، بینک ٹرانزکشن اور دیگر دستاویزات بھی ہیں میں نے اس خبر کیلئے کافی لوگوں کے انٹرویوز کیے۔