مظفرآباد،وادی نیلم میں بارشوں سے تباہی،21افراد بہہ گئے

مظفر آباد( ویب ڈیسک )وادی نیلم میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے،شدید بارشوں کے بعد سیلا بی ریلے

میں 21افراد بہہ گئے ،لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے،

سیلابی ریلے کے باعث دکانیں اورمتعد گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔

سیلابی صورتحال کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور لوگوں میں صورتحال کے باعث خوف کی کیفیت ہے ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیلابی ریلا شدید تھا جس میں 20سے زائد افراد بہہ گئے ہیں ۔بارشوں سے سیلابی صوتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔لاپتا افراد کو تلاش کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

ادھر سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بھی بہہ گئی ہیں ۔