واشنگٹن :وزیراعظم سےسرمایہ کاروں کی ملاقاتیں

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی سفیر منیر اکرم، معروف سرمایہ کار سہیل  خان ،تاجروں اور

 سرمایہ کاروں کی پاکستانی سفارتخانے میں ملاقاتیں۔ملاقاتوں میں سرمایہ داروں اور تاجروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں 23 جولائی کو عمران خان کے کانگریس اور سینیٹ اراکین سے خطاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طاہر جاوید  نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی وزیراعظم اراکین کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کریں گے جس میں 50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن خطاب سے متعلق امور میں کردار ادا کررہی ہیں۔وزیر اعظم سے ضیا چشتی کی سربراہی میں بھی وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیف ایگزیگٹو ایفینیٹی ضیا چشتی، ریسورس گروپ کے محمد خائیشگی اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر ریسورس گروپ حسنین اسلام نے  پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ داروں نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم سے بزنس مین جاوید انور کی سربراہی میں وفد نے بھی ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف کی

۔اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاروں نے سیاحت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان سے سرمایہ کاروں کے ایک اور وفد نے بھی ملاقات جس میں ناصر جاوید، اشرف قاضی اور شوکت دھانانی شامل تھے۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیربحری امورعلی حیدرزیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر مالیات عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاروں نے تعلیم، مینوفیکچرنگ اور اسٹیل صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور سماجی و معاشی ترقی  کیلئے  وزیراعظم عمران خان کے وژن کی تعریف کی گئی۔ ا

علامیے میں بتایا گیا ہ کہ وزیر اعظم نے پالیسی فریم ورک اور بیرونی سرمایہ کاری  کیلئے سازگار ماحول کو اجاگر کیا اور تجارت کو آسان بنانے اور صنعتی شعبے کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم سے خوراک اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے  والے سرمایہ کاروں میں اسلم خان، مبشر چو دھری، ڈاکٹر باسط جاوید اور عابد شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔