ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کیلئےثالثی کی پیش کش کردی

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے ثالثی کی

پیش کش کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر امریکہ کی بہت مدد کررہا ہے ۔

فرانسیسی خبررساں اد ارے کےمطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہائوس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کاخیرمقد م کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اگر میں مدد کرسکوں تو ثالثی کرنا پسند کرونگا انہوں نے کہا کہ اگر میں کچھ مدد کرسکتا ہوں تو مجھے بتایا جائے ہم مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کےلئے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کاعلم ہے اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری پر بھی بات ہو گی۔یاد رہے صدر ٹرمپ کا یہ بیان امریکا کی دیرینہ پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ کرتا ہے جو اس سے پہلے یہ کہتا آیا ہے کہ مسئلہ دوطرفہ طور پر حل ہونا چاہئیے ۔

انہو ں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے بھی میری تنازعہ کشمیر سے متعلق بات ہوچکی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں امریکی پیش رفت میں مدد کررہا ہے ،میرانہیں خیال کہ ماضی میں پاکستان کے امریکا کا احترام کیا ہے لیکن اب وہ کافی مدد کررہے ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں۔ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاؤں گا۔میری اور عمران خان کی قیادت نئی ہے ،عمران خان پاکستان کے انتہائی مقبول وزیر اعظم ہیں ، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 انہوں نے کہا 9|11کے بعد پاکستان نے دہشت کردی کےخلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا،اس موقع پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے حوالےسے ہماری بہت معاونت کررہا ہے۔ افغانستان کے معاملات پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ خطے کا پولیس مین نہیں بننا چاہتا جبکہ پاکستان افغانستان سے نکلنے کے لیے ہماری کافی مدد کر رہا ہے اور پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا،میں افغانستان کا مسئلہ دس دن میں حل کراسکتاہوں لیکن نہیں چاہتا کہ دس لاکھ لوگوں کا قتل عام ہو ،افغانستان سے فوجی انخلاء پر کام ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہت مضبوط ہیں اور امریکا اچھے تعلقات چاہتا ہے ، میرے کئی پاکستانی دوست ہیں ۔

 ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدہ واقعات کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوچنا ان کے لئے زیاد ہ مشکل ہو گیا ہے ، ٹرمپ نے ایران کے اس دعوے کو یکسر غلط قراردیا کہ اس نے سی آئی اے کے جاسوسی گروہ کا حصہ 17افراد کو گرفتار کرلیا

عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد وہ اس ملاقا ت کے منتظر تھے۔ افغان تنازعہ میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی جبکہ نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف پارٹنر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم امریکی صدر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ افغان مسئلہ کے کوئی عسکری حل نہیں ہے، بات چیت سے ہی حل نکالا جاسکتا ہے ، افغان مسئلہ اہم مرحلے میں داخل ہوچکاہے ہماری فوجی قیادت بھی یہاں موجود ہے ،ہم افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان اس سے براۂ راست متاثر ہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار جانیں گنوائیں اور ہماری معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ،مجھے خوشی ہے کہ ٹرمپ اس مسئلے پر سیاسی اقدامات اٹھارہے ہیں ، ٹرمپ کو یقین دلاتاہوں کہ پاکستان جو کہے گاوہ کریگا پاکستان کی نیت پر کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے برصغیر میں قیام امن کےلئے کردار اداکرنے کا کہیں گے، ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اربوں لوگوں کی دعائیں حاصل کرسکتے ہیں ، ہم نے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی متعدد بار کوشش کی لیکن بدقسمتی سے مثبت جواب نہیں ملا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء میں قیام امن کےلئے کردار اداکرسکتاہے ۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا اب جتنا آزاد ہے،ماضی میں کبھی نہیں رہا،میری حکومت کو گزشتہ دس ماہ سے میڈیا کی طرف سے سے سخت تنقید کا سامنا رہے ،میڈیا پر پابندی کی بات مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرم ٹرمپ کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر بھی بات ہوگی ۔

عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں، عمران خان پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے، ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر آئے ہیں’۔

قبل ازیں جب وزیر اعظم پاکستان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر نے باہر آکر خود ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا بعدازاں میڈیا کو ہاتھ ہلاکرملاقات کے لیے چلے گئے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے

غیر مسلموں سے جنگ اورمسلم حکمرانوں کی بے حسی (حانیہ فیصل )

حانیہ فیصل

اس آرٹیکل کہ لکھنے کا مقصد صر ف اور صرف اپنے فرائض کو یادلانا ہے۔ اس کےموضوع سے صاف واضح ہے کہ ہم کس حوالے سے بات کریں

... مزید پڑھیے

عالمی یوم کتاب ۔۔۔۔ کتاب درس انقلاب (امبرین معیز)

 امبرین معیز

اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کے ساتھ اس کائنات کو بنایا اور نہ صرف  زندگی گزارنے کے لیے جسمانی ضرورتوں کے اسباب مہیا کیے بلکہ اس

... مزید پڑھیے