امریکاسےآکر لگا جیسے ورلڈ کپ جیت کرآیا ہوں ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( رنگ نوڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان  نے کہا ایسا لگ رہا ہے کہ میں ورلڈ کپ جیت کرآرہا ہوں،

اللہ نے 27 رمضان کو ملک دیا۔آج تم اس ملک کے شہری ہو۔یہ ملک اسلام کے نام پ بنا ،میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ یہ نہ بھولنا کہ آپ نے عظیم قوم بننا ہے قائد اعظم عظیم لیڈر تھے۔

امریکی دورے سے وطن واپسی پر اپنے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر آنے والے شہریوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پربنا،میں کبھی کسی کے سامنے جھکا نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دینا ہے۔کسی کے سامنے جھک کر کبھی کوئی قوم عظیم نہیں بنی،نبی پاک ؐ نے مدینہ کی ریاست بنائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکو ملک کو جس حالت میں چھوڑکر گئے تھے ہم اسے ٹھیک کریں گے اس کے اداروں کو ٹھیک کریں گے،اس قوم سے پیسا اکٹھا کریں گے ،دنیا اس کی عزت کرتی ہے جواپنی عزت کرتا ہے،دنیا اس کی عزت نہیں کرتی جو دوسروں سے مانگتا ہے ،ہم نےخوددار بننا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال قبل عوام نے پی ٹی آئی کو اقتدار دیا ،ہم آگے بڑھیں گے،جت تک ہم چوروں اورڈاکوؤں کا احتساب نہیں کریں گے آگے نہیں بڑھ سکتے ،یہ عوام کا چوری کرکے باہر لے کر گئے۔

اللہ نے ملک میں ہرقسم کی نعمت دی ہے ،ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے ہمیں نعمتیں دی ہیں ،ڈاکوؤں نے ملک واداروں کو تباہ کرے ،ہم ان اداروں کو ٹھیک کریں کے،ملک کو ترقی دیں گے،وہ دن دور نہیں جب دنیا میں ہرے پاسپورٹ کی عزت ہوگی ۔