مادر وطن کا دفاع ہرقیمت پریقینی بنائیں گے،آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اپنے مادر وطن کا دفاع اور ملک

کی سیکیورٹی اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔یہ حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتے عزائم کی علامت ہیں پاک فوج کے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے