کراچی والےہوجائیں تیار،آج سےمنگل بارشوں کاامکان

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )محکمہ موسمیات نے آج اتوار سے منگل تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں تیزہواﺅں،

آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

پیر اورمنگل کے دوران موسلادھار بارش کےباعث کراچی، ٹھٹھہ اورحیدرآباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنےکا امکان ہے، لہٰذا تمام متعلقہ اداروں کو پہلے ہی احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

ڈائریکٹر میٹ کراچی سردارسرفرازکےمطابق اتوارکی صبح یادوپہرراجھستان سےہواکاکم دباﺅ سندھ میں داخل ہوسکتا ہےاور 30 جولائی تک وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سسٹم کارخ مغرب کی جانب رہاتو کراچی میں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔البتہ اس سسٹم نے اپنا ٹریک جنوب کی جانب کیا تو موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہوں گے۔

سردارسرفرازنے بتایا کہ راجستھان سے آنے والے سسٹم سے لگ رہا ہے کہ اچھی بارش ہو گی، بارش کا یہ سلسلہ 30 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔