عالمگیرخان کودوسری بارگرفتاری کے بعد رہاکردیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اورفکس اٹ کے سربراہ عالمگیرخان کو دوسری بارگرفتاری کے بعد رہاکردیاگیاہے۔
عالمگیر خان پہلی باررہائی پانے کے بعد تھانہ فریئر میں اپنے کارکنوں کورہا کرانے گئے تھے،تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ گزشتہ رات 11بجےکے قریب فکس اٹ سربراہ اورتمام کارکنان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ 
عالمگیر خان اوران کے ساتھیوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران کچرا پھیکنے اور پی پی کارکنوں سے جھگڑے اورپولیس سے جھڑپ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا ۔