
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا۔
اجلاس میں قومی کمیشن برائےحقوق اطفال کےقیام پرغورکیاجائےگا، انٹرٹینمنٹ اورتحائف فنڈختم کرنےسےمتعلق معاملہ زیرغورآئےگا،
اجلاس میں ایم ڈی پاسکوکی تعیناتی کی سمری پیش کی جائےگی۔رولزآف بزنس 1973 میں ترمیم پرغورہوگا،چیئرپرسن کمیشن برائےانسانی حقوق،ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔
ایم ڈی نیکٹاکی تعیناتی کی سمری اجلاس میں پیش کی جائےگی، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈکےسی ای اوکی تعیناتی پرغورہوگا ۔














