دعویٰ ڈیلی میل کیخلاف مرچیں حکومت کولگیں ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر حکومت کس حیثیت میں جواب دے رہی ہے؟۔ 
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کےہتک عزت کے دعوے پر شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کا کیا جواز بنتا ہے؟ ۔دعویٰ ڈیلی میل کے خلاف ہوا ہے اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں؟ ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کیوں کہ جھوٹی خبرحکومت نے چھپوائی ہے،سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یے کہ مقدمہ کے قیدیوں اور حساس دستاویزات تک رسائی دی گئی،ابھی معاملہ زیر تفتیش ہے۔ انکوائری ختم نہیں ہوئی لیکن غیر ملکی رپورٹر کو رسائی دی گئی۔ 
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا اورآج بھی اس پرقائم ہوں کہ عمران صاحب نےشہزاد اکبر کےذریعے برطانوی اخبار میں یہ جھوٹی خبر شائع کرائی۔حکومت کو لگنے والی مرچی  اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ثبوت ہوں تو حکومتیں پریس کانفرنسیں نہیں کیا کرتیں، ثبوت عدالتوں میں پیش کیا کرتی ہیں۔ 
انہوں نے کہاکہ حکومت یا شہزاداکبر کے پاس ثبوت ہیں تو پریس کانفرنس نہ کریں، عدالت میں پیش کریں،اگر حکومت کے پاس ثبوت ہوتے تو عمرے، حج اور دوروں کو نہ کھنگالا جارہا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں کیوں پیش نہیں کرتے ؟