
لاہور:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو استعفیٰ نہیں دوں گا لیکن بلاول بھٹو
زرداری مجھ سے استعفیٰ مانگے تو انکے ہاتھ میں استعفیٰ دوںگا،فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو نہ بہکائیں ورنہ خود مدرسےچلا جاؤںگا،میری کسی پارٹی سے لڑائی نہیں۔
کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مشن کیساتھ نکلے ہیں،میں ان کیساتھ ہوں،مریم آنکھ دکھا کرباپ کو بچانا چاہتی ہیں اورشہبازشریف جی حضوری سے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں،حاصل بزنجو کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں،کیاپدی کیا پدی کا شوربہ، صادق سنجرانی قومی اسمبلی سے منتخب نہیں ہوئے،سینیٹ میں تمام پارٹیوں کے سلیکٹڈ لوگ آئے ہیں،10 دن پہلے کہا تھا کہ صادق سنجرانی جیت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کو آصف زرداری اپنا بچہ کہتے تھے اب بچہ بچ گیا ہے تورو کیوں رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ عمران خان کیخلاف باتیں کررہے ہیں،شیخ رشید عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہے،میری بے شک ایک سیٹ ہے لیکن یہ سب پربھاری ہے،حاصل بزنجو کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے،انکے پلگ زنگ آلود ہیں،کیا پدی اورکیا پدی کا شوربہ،مینڈکی کو اگرزکام ہوجائے اسکا مطلب یہ نہیں کی تالاب سے نکالیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان مدرسے کے بچوں نہ بہکائیں ورنہ خود مدرسے چلاجاؤںگا،انہوں نے کہا کہ حسین حقانی نے جیسے غدارکوآصف زرداری نے پٹرول دیا،حسین حقانی نے پوری کوشش کی عمران خان دورہ ناکام ہو،انکا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کوآلودگی سے بچانے کیلئے چیئرمین کے پی ٹی سے تفصیلی بات ہوئی ہے،10 اگست سے سندھ ایکسپریس براستہ روہڑی ملتان تک جائیگی،ریلوے کے حادثے گزشتہ سال سے کم ہیں،ایم ایل ون مکمل ہوگی تو ریلوے مزید محفوظ ہوجائیگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺپر 10 ہزاروزارتیں قربان کردونگا۔














