
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی
خدمت نہیں۔
اپنے ایک ٹویٹر بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے بعد اپوزیشن امیدوار میرحاصل بزنجو کی جانب سے اس عمل میں ایک قومی ادارے کے سربراہ کو ملوث قرار دینا بے بنیاد ہے ۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حقیرسیاسی مقاصد پورے کرنے کیلئے جمہوری عمل کو بدنام کرنا جہوریت کی خدمت نہیں




































