
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے لائن
آف کنٹرول کے پار کارروائی کے الزامات پراپیگنڈہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ اس طرح کا سفید جھوٹ اور ڈرامے بازی ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارتی افواج کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئےمظالم سے ہٹانا ہے۔۔لائن آف کنٹرول پار ایکشن سےباڈیز قبضے میں ہونے کا الزام محض پراپیگنڈہ ہے۔














