نئے الیکشن کامطالبہ کیاتوپھرسلیکشن ہوگی،بلاول


لاہور( ویب ڈیسک )چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری  نے کہا ہےکہ جو جمہوریت کےساتھ کیا جا رہا ہےوہ سب کے

سامنے ہے۔ غیر جمہوری قوتوں اور حکومت کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔

میڈیا سےگفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گھوٹکی میں دکھایا ہے کہ حکومت کو کس طرح شکست ہوئی، یونین کونسل کے الیکشن سے لیکر سینیٹ کے الیکشن تک اعتماد نہیں رہا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرز سو فیصد الیکشن کے دوران موجود تھے، پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے سینٹ میں دھاندلی سے ووٹ غائب ہوئے۔

بلاول بھتو زرداری نے کہا کہ اگر میں آج مطالبہ کرتا ہوں نئے الیکشن کے لئے تو پھر وہی سلیکشن ہو گی. 2007 سے ان لوگوں کو خواب آ رہا ہے کہ سندھ حکومت جا رہی ہے.میری حکومت ہٹا کر دکھائیں میں نوے دن میں دوبارہ آوں گا اور زیادہ اکثریت سے آؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ. ہم اس مجھے پتہ ہے کہ صادق سنجرانی کو پہلی بار کس نے اور کونسی جماعتوں نے ووٹ دیا. ہمیں نہ سکھائیں کہ آرٹیکل 6 کا کیا مطلب ہے وہ ان لوگوں پر استعمال ہو سکتا ہے جو آئین توڑیں۔، چئئر مین سینیٹ کو استعفی دینا چائیے اکثریت کی سینیٹ میں چئیرمین سینٹ کے خلاف ہے. یہ وقت ہے کہ اخلاقی طور پر چئیرمین سینٹ استعفی دے دیں

انہوں نے کہاکہ نواز لیگ پاکستان پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے یہ نظریہ ہے کہ نیب کالا قانون ہے ہم اس کو نہیں مانتے. اقوام متحدہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کشمیر کا مسئلہ حل ہو ایسا نہ ہو جیسا ٹرمپ نے فلسطین میں کردار ادا کیا وہاں بھی ایسا ہی نہ کریں، ہارس ٹریڈنگ چاہے پیپلز پارٹی کرے غلط ہے۔