
سلا م آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کلسٹر بموں
کے استعمال سے بھارت کا ریاستی دہشت گردی والا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔
سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس انہوں نےکہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ مودی سرکار کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکانے کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کرلیا ہے۔














