سیاسی جماعتیں کراچی کو’اپنا‘ نہیں سمجھتیں

کراچی(ویب ڈیسک )جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کراچی کو سیاسی جماعتیں اپنا تسلیم نہیں

کرتیں،نعمت اللہ خان کے بعد کراچی میں کوئی کام نہیں ہوا اورپانی کا ایک قطرہ نہیں آیا۔

 ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی کے لئے فنڈز کا اعلان تو کرتےہیں لیکن کچھ ہوتاہی نہیں ہے، پی ٹی آئی  کے الیکٹرک کے خلاف کیوں بات نہیں کرتی،کیونکہ عارف نقوی  عمران خان اورآصف زرداری کے دوست ہیں۔

         پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا کہ دنیا کا کون سا شہر ہے جس کے میئر کے پاس شہرکاکچرا اٹھانے کیلئے بھی اختیار نہیں ، سارے اختیارات تو سندھ حکومت کے پاس ہیں،کراچی کے ساتھ  زیادتی سندھ حکومت کی ہے، کراچی  ملک کو 68 فیصد ریونیودیتاہے، ڈیم کے حوالےسے جوچندہ اکٹھا ہوا، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو بلایا جائے اورا ن سے پوچھا جائے کہ ڈیم کا کیا بناہے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ ا یم کیوایم کے رہنما  سلمان مجاہد نے کہا کہ  کراچی میں صرف نعمت اللہ اوربعد  میں مصطفی کمال کے دور میں کام ہوا لیکن اس کے بعد کوئی کام نہیں ہوا،وزیراعظم عمران خان نے علی زیدی کو کراچی میں بھیج کر کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی شروعات کردی ہے، ہم آج بھی ڈیمانڈکرتے ہیں کے الیکٹرک  کو وفاق اپنے ماتحت لے ہم حکومت کا ساتھ دیں گے۔