کراچی کی طرف بڑھتا بارش کا سسٹم مدھم پڑگیا

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )کراچی میں داخل ہونے والا ممکنہ بارش کا نیا سلسلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

آج(جمعے کو)تیزبارش کا امکان کم سے کم ہوگیاہے البتہ ہفتے سے پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کراچی کی طرف بڑھنے والے طوفانی موسمی سسٹم کی آمد میں 12 سے 18 گھنٹے تاخیر ہوگئی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق  بارش کا مضبوط سسٹم اس وقت وسطی بھارت میں موجود ہے جو کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔اس سسٹم کو جمعے کے بعد کراچی پہنچنا تھا تاہم ہوا کی رفتار میں کمی کے باعث سسٹم اب 12 سے 18 گھنٹے بعد کراچی تک پہنچے گا اس لیے کراچی میں تیز بارش اب ہفتے کو برس سکتی ہے ۔

بارش کا سلسلہ اتوار کو جاری رہے گا۔ادھرممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طبی و نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،یہ بارش گزشتہ دنوں ہونے والی بارش سے زیادہ ہوگی۔