لاہور: نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو چوہدری شوگر
ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا،جہاں دونوں کا 12 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ۔
قومی احتساب بیورو (نیب )نے دونوں کو احتساب عدالت میں پیش کیا اورعدالت سے15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 12روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اوردونوں کو 21اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
یادرہے کہ جمعرات کو مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل آئیں تھیں کہ پہلے سے وہاں موجود نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔
۔مریم نواز کی گرفتاری پر پی پی چیئر مین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا اور اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کیا تھا،
احتساب عدالت میں پیشی کے وقت مسلم لیگ ن کے کارکنان بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے۔




































