محکمہ موسمیات نےپھرآج اورکل بارش کی پشگوئی کردی

کراچی (رنگ نوڈیسک)محکمہ موسمیات نےپھرآج اورکل بارش کی پشگوئی کردی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ

تیزبارش 15اور16اگست تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا ایک اوراسپیل بنگال سے ہوتا ہوابھارت کے علاقے راجستھان میں جمعرات تک پہنچ جائے گاجو اسی شام تک  بذریعہ تھرپارسندھ میں داخل ہو گاجو کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تیزبارش کا سبب بنے گا ۔

ممکنہ بارش سے تھرپارکر، ،ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپورخاص،  عمرکوٹ  اورکراچی ڈویژن میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا پاکستان میٹرولاجیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکومت سندھ کوآگہی کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے