
بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا الائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کردی ،جس سے تین پاکستانی فوجی جوان
شہید ہوگئے ،پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فورجی ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سے توجہ ہٹانے کیلئے اشتعال انگیزی کی گئی ،بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے،جس سے پاک فوج کے تین جوان نائیک تنویر ،لانس نائیک تیموراورسپاہی رمضان شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطا بق پاک فوج نے کارروائی کا موثر جواب دیا جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اورکئی بھارتی بنکر بھی تباہ ہوئے۔




































