کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھر ہونے والی بارش کچھ وقت تھمنے کے بعد تیزہواؤں کے
ساتھ پھرشروع ہوگئی ہے ،جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بارش کا تیسرا اسپل جمعہ تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ۔
کراچی میں گلستان جوہر،کورنگی ،گلشن اقبال ،صدر ،گرومندر ،نئی کراچی ،نارتھ کراچی ،سرجانی ،ملیر،نارتھ ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ،جس سے شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا
۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجھستان سے کراچی کی طرف آنے والا سسٹم جمعہ تک رہنے کی توقع ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد برساتی نالوں کا پانی بھی ابل بڑا ہے اورپانی سڑکوں پر جمع ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں گھر وں میں بھی یہ پانی داخل ہوگیا ہے۔














