ایل اوسی:باکسرعامرخان کا کشمیریوں سےاظہاریکجہتی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد شہرت یافتہ برطانوی باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

جارحیت کو روکنا ہو گا،ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے،بچوں،عورتوں ،نوجوانوں اور بوڑھوں کو قتل کیا جا رہا ہے، دنیا بھر کی مشہورشخصیات لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں، عامر خان فاؤنڈیشن کشمیریوں کی مدد کرے گی۔
بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا،بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے،بھارتی اور ہمارے وزیراعظم کو مل بیٹھ کر اس معاملے کا حل نکالنا چاہئے۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ وہبرطانیہ جا کر کشمیر کے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ سے بھی بات کریں گے۔
قبل ازیں باکسر عامر خان نے آزاد کشمیر دورے پر پہنچے اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’فنٹاسٹک چائے کشمیری چائے‘‘۔