
کراچی(ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹ سپراسٹار شاہد آفریدی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن
آف کنٹرول جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں بوم بوم آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کے ستائے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی جانے کا اعلان کیا۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعہ کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاؤں گا، کراچی والے بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے میرا ساتھ دیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاؤں گا۔














