
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اعلان کردہ مرغی پال اسکیم پر تقریباً ایک سال بعد عمل
درآمد شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مرغیوں کی نئی کھیپ کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے تاہم پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کے سیٹ کی قیمت میں250روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ سال وزیر اعظم کے اعلان کے بعد راولپنڈی کے شہریوں کو مرغیوں کے سیٹ دیئے گئے تھے،تاہم اس کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک نے ایک مرغی بھی فراہم نہیں کی تھی۔














