
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئےجمعہ کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے
اجتماع منعقد کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان قیادت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعہ کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کیا گیا ۔ملک بھرمیں اسی دن،بارہ سے ساڑھے بجےتک تمام ٹریفک روک دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے۔ اسی وقت ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔





































