
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان نےبیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ کرلیا۔غزنوی میزائل کاتجربہ گزشتہ رات کیاگیا۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کی جانب سےکئےگئےٹویٹ میں بتایاگیا کہ غزنوی میزائل زمین سےزمین پر مار کرنے اور290 کلو میٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل 290 کلو میٹرتک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کےبعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم اور اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسزچیفس نے میزائل بنانے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔





































