سراج الحق کی عوام سےآج کشمیرمارچ میں شرکت کی اپیل

کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام )امیرجماعت اسلامی پاکستان نےکراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ  مظلوم کشمیریوں

سے اظہار یکجہتی اور ان کے حوصلے بلند کرنے کیلئےشاہراہ فیصل پر ”آزادی کشمیر مارچ“میں بھرپور شرکت کریں۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ  اس وقت کشمیر میں کئی ہفتوں سے مکمل کرفیو ہے، بھارتی فوج گھروں میں چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار کررہی ہے اور عورتوں کی بے حرمتی بھی کی جارہی ہے، لوگ گھروں میں مکمل محصور ہوکر رہ گئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں،ٹیلیفون اور موبائل سے رابطہ مکمل طور پر بند ہے، اسکول،کالجز، دفاتر، بازار سمیت پوری شہری زندگی ختم ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان سب مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق کے حصول کے لیے مزاحمت کرنے پر مجبور ہیں،اس نازک صورتحال میں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مظلوم کشمیر سے اظہاریکجہتی کےلیے کشمیر مارچ“ کےسلسلے میں شاہراہ فیصل پرقائم مرکزی کیمپ کا دورہ کیااور مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی انتظامی کمیٹی کے انچارج انجینئر صابراحمد ودیگر بھی موجود تھے۔