
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری
کر دیا۔ وزرات خزانہ کے نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 5 روپے 63 پیسے کمی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 63پیسے اور مٹی کے تیل میں 4روپے 27پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے 14پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91روپے 89پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 57پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔














