اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسطائی
مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے، کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہت کہ کرفیو کو 26 دن ہوگئے، کشمیر کا رابطہ دنیا سےکٹ چکا ہے، اشیا خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔














