
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی
کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہیں۔
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ افراد کی شہریت منسوخ کیے جانے کی خبر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی اور عالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی کی خبریں جاری کررہا ہے، اس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا غیرقانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع بھارتی پالیسی کا حصہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔
واضح رہے مودی حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا بھارت میں رہنا مشکل کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے شمال مشرقی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے۔














