کراچی :ٹرینوں کی آمدوفت تاحال معمول پر نہ آسکی

کراچی (ویب ڈیسک ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد وروانگی معمول پر نہیں آسکی ۔ اتوار کو بھی

 ٹرینیں کئی کئی  گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں

ٹرینوں کی تاخیر میں مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، شہرقائد میں ٹرینوں کی آمد اور روانگی گزشتہ تین ماہ سے تاخیر کا شکار ہے،تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے اور اتوار کو بھی ٹرینوں کے لئے معلومات لینے کے لئے دیا گیا انکوائری نمبر بھی غیر فعال رہا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

 ریلوے کےاعلامیہ کے مطابق ٹرینیں تاخیر سے آنے کی وجہ سے روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔اس لئے پاکستان ایکسپریس ایک بجے کے بجائے ساڑھے بجے ،پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے رات9 بجے،قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 بجے کے بجائے شام 7 بجے ،کراچی ایکسپریس شام ساڑھے 4 بجے کے بجائے 6 بجے ،ملت ایکسپریس شام5 بجے کے بجائے رات11 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس 7 بجے کے بجائے رات ساڑھے 10 بجے روانہ ہوئی۔