جاسوس کلبھوشن یادیو کو کونصلر رسائی دے دی گئی

پاکستان کے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کونصلر رسائی دے دی ہے ،قونصلر رسائی ویانا کنونشن اور عالمی عدالت

انصاف کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی ۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس سے ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات جاری ہے ،ملاقات ایک سے دو گھنٹے جاری رہ سکتی ہے۔
یادرہے پاکستان نے 3مارچ2016کو دہشت گردی کا نیٹ ورک پکڑے جانے کی کامیابی کا اعلا ن کیا تھا اور بتا یا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن ایران کے سرحدی علاقے ساروان سے بلوچستان کے علاقے مشاخیل میں داخل ہونے کے دوران گرفتار کیا تھا ۔
بھارتی جاسوس سے پاسپورٹ ،حساس نقشے،دستاویز اورآلات بھی برآمد ہوئے تھے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی نیوی کا حاضر افسرہے ۔
10 اپریل 2017 کو ملٹری کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کی توثیق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔