
جیکب آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا ہےکہ عمودی نےجو غلطی کی ہے،اس
کا کشمیر اور پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے سندھ کا بچہ بچہ تیار ہے۔
جیکب آباداسٹیشن پرریلوے ملازمین اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا کریہ کریہ گاﺅں میں جھانکا ہے،یہاں کےسیاستدانوں نے اپنی زندگی تو بدل لی ہے پرعوام کی حالت نہیں بدلی، سیاستدانوں کے بینک بیلنس میں اضافہ ہواسندھ کی حالت وہی پرانی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو نہ پینے کا پانی ملا ہے،نہ صحت کی کوئی سہولت ،میں سندھ کےعوام کی آوازہوں،مودی کی غلطی اس کے گلے پڑےگی۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کےسائنسدانوں نےچاندپرجانےکی کوشش کی اس کےسائنسدانوں کی طبعیت خراب ہوگئی، قوم میری بات یادرکھےوقت آئے گامودی کو اپنی غلطی کا احساس ہو گا۔پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سےدیکھے گااس کی آنکھ نکال دیں گے۔اگرانڈیا نے پاکستان پرحملے کی غلطی کی توسندھ کا بچہ بچہ قربا ن ہونے کے لئے تیار ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ واعدہ کرتاہوں ٹرین کی رفتارجو ابھی 40 سے50 ہے اسے 120تک لیکر جاﺅ ں گاایک سال کے اندرسکھر سےڈیرہ غازی خان تک نئی ٹرین کا تحفہ دیا جائےگا۔
جیکب آباد کے مکینوں نے سندھ ایکسپریس جیکب آباد سے چلانےکا مطالبہ کیا جس پر وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ سندھ ایکسپریس جیکب آباد سےچلانےکی تجویزآئی ہے اس پرغورکررہےہیں ،جلد خوشخبری دیں گے۔














