
اسلام آباد(ویب ڈیسک )معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
نے کہا ہے کہ پاکستان کوناقابل تسخیر قوت بنانے کے لیےاتحاد اور یکجہتی کی فضا کو آگےبڑھنا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے،جنہوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا۔
راشد منہاس اورایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرآت کی علامت ہیں۔ پوری قوم اپنے قابل فخرشاہینوں کوسلام پیش کرتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے جس ولولے، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع بہادر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا، وہ بےمثال ہے۔ شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی اخوت کا متاثر کن جذبہ دیکھنے میں آیا۔ شہدا اور غازیوں نے جنگ ستمبر میں جرات اور شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز قانونی حق کی حمایت اور سچے جذبوں کے اظہار پر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔














