پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے،عمران خان

راولپنڈی(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے اور

 دوسری جانب اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا مسلسل محاصرہ کررکھا ہے  جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے یہ بات یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ  لائن آف کنٹرول کے دورے  کے موقع کہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جہاں ایک طرف پاکستان کی موجودہ کوششیں فاشسٹ بھارتی حکومت کو بے نقاب کررہی ہے، وہیں ہماری مسلح افواج مکمل صلاحیتوں اور پوری تیاری کے ساتھ بھارت کے کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے موجود ہے۔