کراچی دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار

کراچی (ویب ڈیسک)روشنیوں کا شہر کہلائے جانے والے کراچی کو دنیا کے پانچ بدترین شہروں میں سے ایک قرار دے دیا گیا، برطانوی

جریدے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی رہائش کے اعتبارسے دنیا کے انتہائی غیرموزوں شہروں میں شامل ہیں۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں کراچی کو رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق کراچی کی درجہ بندی میں ایک درجےکی بہتری دیکھی گئی ہے، گزشتہ سال کراچی ایک سوسینتیسویں نمبرپرتھاجوکہ اس سال ایک سوچھتیسویں نمبرپرآگیاہے۔

 ایک درجہ بہتری کے باوجود بھی کراچی دنیا کے پانچ غیرموزوں ترین شہروں میں شامل ہے۔