ملک بھرمیں یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

کراچی ،لاہور،اسلام آباد پشاور،کوئٹہ،ملتان ،فیصل آباد،راولپنڈی (رنگ نوڈاٹ کام )ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ماتمی جلوس ،علم اورتعزیوں کے جلوس نکالے گئے  ۔
کراچی ،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،لاہور ،ملتان ،راولپنڈی ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ،حیدرآباد اورملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا ،،شہدا کربلا کی یاد تازہ کرنے اوران کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ماتمی جلو س،علم وتعزیوں کے جلوس نکالے  گئے،جبکہ عزادارزنجیر زنی بھی کی ۔جلوس اپنے روایتی راستوں پر ہوتا ہوا منزل مقصود پرپہنچے ۔
ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے  گئےتھے ، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار وں نےجلوس کے راستوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے ،جبکہ کراچی سمیت دیگر کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی تھی ۔جلوس کے راستوں میں جا بجا پانی ،شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں ،عزاداروں کیلئے ایمبولینسز کواسٹنڈ بائی رکھا گیا