
راولپنڈی :احستاب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشيد
شاہ کا دوروزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
خورشید شاہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا ۔نیب نے ان کے 7 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے نیب ٹیم سے استفسار کیا کہ 7 روزہ راہداری ریمانڈ کا کیا کریں گے؟ ۔
نیب ٹیم کا کہنا تھا کہ آج صبح 9 بجے اسلام آباد سے سکھر کی پرواز کے ذریعے خورشید شاہ کو نہیں بھیج سکے، کسی بھی اگلی دستیاب فلائٹ پر اِنہیں سکھر بھجوائیں گے۔
احتساب عدالت نے دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اکیس ستمبر تک سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہےکہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو اٹھارہ ستمبر کو نیب سکھر و راولپنڈی کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں گرفتار کیاتھا۔














