
سیالکوٹ (ویب ڈیسک :فوٹو :فائل) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق
اعوان نے کہا ہے کی اقوم متحدہ جیسے ادارے کو کمزروں کی داد رسی کیلئے بنایا گیاتھا ،مگر اقوام متحدہ کشمیر یوں کوانسانی ،آئینی وقانونی حقو ق دلوانے میں اپنا کردارادا نہیں کررہا۔
سیالکوٹ شہرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی ضمیر کوجھنجھوڑیں گے،وزیراعظم نے سعودی عرب دورہ کے دوران سعودی حکومت کوبتا دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے،ہم واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہیں ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت دنیا میں تنہا ہوچکا ہے،کشمیر میں بدترین صورتحال برقرار ہے ،پاکستان بھارت سے تب تک مذاکرات نہیں کرگا جب تک وہ کشمیریوں کا محاصرہ ختم نہیں کرے گا۔














