
چلاس :بابوسرٹاپ کے قریب سیاحوں سے بھری بس چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ،جس سے 26افرادجاں بحق اورکئی
زخمی ہوگئے ۔زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں کوچلاس کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔
سیاحوں سے بھری بس شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقام باسرٹاپ سے گزررہی تھی کہ تیزی رفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے الٹ کئی ۔بس راولپنڈی کی جارہی تھی کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔
واقعہ میں 6افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراددوران علاج چل بسے ،جبکہ مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، مقامی انتظامیہ اورادادی ٹیموں کے ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہے۔




































