
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )کراچی میں آج دوسرے روز بھی ہیٹ ویو کا اثر برقرار ہے ،سورج آگ برسانے میں مصروف ہے جبکہ
سمندری ہوائیں بھی بندہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40ڈگری سینٹی گریڈ ررہنے کا امکان ہے ، جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 58فیصد ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے اثر کے باعث شہری گھروں سے باہر جانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔




































