
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین تمام پاکستانیوں کے حقوق کا
ضامن ہے لیکن اس میں بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے کوئی واضح احکامات موجود نہیں ،جس کی وجہ سے ملک بھر میں عوام کو بنیادی مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہ
سرجانی ٹاؤن میں کارکنان کی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اب اٹھارویں ترمیم میں ترمیم ناگزیر ہو چکی ہے۔ ملک کی قانون ساز اسمبلی کو یہ طے کرنا ہوگا کہ بلدیاتی حکومتوں کا کردار کیا ہوگا؟۔ ۔ جہاں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔
سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں عوام کو اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینا ہوگا۔ لوگوں کو کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں اور نعروں پر یقین کرنے کے بجائے کردار اور صلاحیت کی بنیاد پر ووٹ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صرف پاک سرزمین پارٹی ہی ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زوردے رہی ہے اور مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکا حل بھی پیش کر رہی ہے۔














