
نیویارک ( ویب ڈیسک :فوٹو:فائل )امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان
ثالثی کی پیش کش کی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پرہیں جہاں وہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حل اورخطے میں امن کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہو ئی۔
وزیر اعظم نے امریکی سدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی جاری سنگین صورتحال سے آگا ہ کیا اور مودی سرکار پر کشمیر میں جاری پابندیوں کے خاتمے کیلئے داو¿ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپرپاور امریکا کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نے خطے میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کیلئے عمران خان کا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں ،دونوں چاہیں توثالثی کیلئے تیار ہوں ۔




































