
اسلام آباد: لاہور اورپشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے
گئے،جس سے ،20افرادجاں بحق ، 300زخمی ہو گئے ،زلزلے کامرکز راولپنڈی سے جنوب مشروق میں تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے ،چارسدہ،پشاور،خوشاب ،جھنگ ،منڈی بہاولدین ،اسلام آباد،پتوکی ،خوشاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت5.7محسوس کی گئی اوراس کی گہرائی 10کلوم میٹرتھی ،پاکستان کے شمالی علاقہ جات ،میرپور آزاد کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختونخواکے مخلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے میرپور آزاد کشمیر میں ایک وعمارت گر کئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔














