
راولپنڈی :زلزلے سے نقصانات کا ابتدائی فضائی اور فیزیکل سروے مکمل کرلیا گیا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق زلزلے میں ایک
فوجی جوان سمیت 22افرادجاں بحق ہوئے ،سول انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 160ہے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق زلزلے سے تین رابطہ پل متاثر ہوئے ،منگلا ڈیم کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف وریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں ،پاک فوج کے انجینئرزوٹیمیں سڑکوں اورپلوں کی مرمت کیلئے پہنچ چکی ہیں ۔
زخمیوں کا علاج سی ایم ایچ منگلا اورجہلم میں کیا جارہا ہے ۔فوجی ٹیمیں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔














