صدروزیراعظم کا زلزلے میں جانی ومالی نقصان پرافسوس

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان نے ملک میں آنے والے زلزلے اورا س سے ہونے والی تباہی پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی والی اموات پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے انتظامیہ اداروں کو متاثرین زلزلہ ریسکیو اورریلیف کے کاموں کی ہدایت کی اورتمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں ۔