کراچی:گرج چمک کےساتھ تیزبارش،نشیبی علاقے زیرآب

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) کر اچی کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹاو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ تیز

بارش،نشیبی علاقے زیرآب گئے ۔
کراچی میں  دوپہر 12بجے سےمختلف علاقوں ،سرجانی ٹاؤن ، نئی کراچی ،نارتھ کراچی ،گلستان جوہر،شاہراہ فیصل ،گرومندر ،صدر ،ایم اے جناح روڈ ،ناظم آباد،گلشن اقبال سمیت میں کالی گھٹاو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ تیزبارش جاری ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔
ادھر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کا سسٹم پیر تک موجود رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔