کراچی میں ہونے والی بارشیں غیرمعمولی قرار

کراچی (رنگ نوڈیسک )کراچی میں کالی گھٹاؤں اورگرج چمک کےساتھ ہونے والی تیزبارش کےباعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

وہیں شہرکے نشیبی علاقے زیرآب آ گئےاورسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے پورے موسم میں کراچی میں 130ملی میٹر بارش ہوتی ہے،لیکن مون سون کی حالیہ بارشیں غیرمعمولی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رواں سال مون سون کے موسم میں اب تک 260 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ شہر میں مون سون 15ستمبر تک برقرار رہتا ہے تاہم رواں سال مون سون غیرمعمولی رہا ہے۔