کے الیکٹرک کے 300 فیڈر ٹرپ، کرنٹ سے5افراد جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں تیز بارش کے باعث حسب دستور کے الیکٹرک کے فیڈرز بھی جواب دے گیا جبکہ 5افراد جاں بحق

ہوگئے۔

بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ،جس کے باعث کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلشن اقبال، پی آئی بی، ایف بی ایریا، اورنگی اوربلدیہ سمیت شہرکے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بجلی کی بحالی میں گھنٹوں لگے،جس سے شہر کی بڑی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیزبارش کے سبب جامعہ بنوریہ کےقریب کرنٹ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کی شناخت 45 سالہ عبدالمنان اور 35سالہ عبدالرؤف کے نام سے ہوئی۔موسیٰ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی چل بسے،جس کی شناخت 14 سالہ سلیم و 11 سالہ جاوید کے نام ہو گئی۔  میٹروول بلاک 4 میں ایک شخص کرنٹ سے جاں بحق ہوگیا